اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا گیا

لاہور (پی این آئی) انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پاکستان جیتے گا۔

کلب پریری فائر، سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے ایک پوسٹ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ 2024ء پاکستان جیتے گا۔ ایڈم گلکرسٹ اور دیگر شرکاء کے ساتھ اپنی گفتگو میں مائیکل وان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں حالیہ تبدیلیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر اور وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے پر تنقید بھی کی۔ خیال رہے کہ سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر مائیکل وان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پیشنگوئی کرتے رہے ہیں۔ پاکستان 2007ء ، 2010ء ،2012ء، 2021ء اور 2022ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپس کے ناک آؤٹ مرحلے تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا تھا جب کہ 2009ء میں یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close