اسلام آباد (پی این آئی)آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو کر وطن روانہ ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بائیں ہاتھ کے جارحا مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ میں شاندار پرفازمنس اور جیت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو گی، آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے7 کھلاڑی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں