دورہ آسٹریلیا، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متوقع نام سامنے آ گئے

لاہور (پی این آئی) دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جانے والا ہے۔۔۔۔پی سی بی حکام کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا، ممکنہ طور پاکستان کی 16 رکنی ٹیم آسٹریلیا جائے گی۔۔۔۔اسکواڈ میں ممکنہ طور پر شان مسعود، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم شہزاد، میر حمزہ، ابرار احمد، عامر جمال، سعود شکیل، آغا سلمان، محمد رضوان، سرفراز احمد اور امام الحق بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ پر مشتمل میچز کی سیریز کھیلے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close