ورلڈ کپ فائنل میچ سے پہلے آسٹریلوی کپتان نےکیا کہا تھا اوربالکل ویسا ہی کر دکھایا؟ دلچسپ انکشاف

احمد آباد (پی این آئی) آسٹریلین کپتان نے اپنے ایک جملے پر100فیصد عمل کردکھایا۔انہوں نے بھارت کے احمد آباد کے اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین کو خاموش کرانے کی ٹھان لی تھی۔

آسٹریلوی کپتان نے فائنل میں ٹیم کو بھارتی شائقین کے سامنے جارحانہ کھیل پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پتہ ہے شائقین کی سپورٹ یکطرفہ ہوگی، لیکن کھیل میں اس سے زیادہ اطمینان بخش اور کوئی بات ہی نہیں کہ اپنی صلاحیت سے ایک بڑے ہجوم کو خاموش کرایا جائے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔ ہم فائنل کھیلنے کےلئے ہر طرح سے تیار ہیں، ہم جانتے ہیں شائقین کی حمایت نہیں ہوگی لیکن اس کےلئے ہم تیار ہیں۔پھر وہی ہوا آسٹریلیا نے بھارت کو ان کے گھر میں شکست دیکر چھٹی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close