ورلڈکپ 2023 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اسلام آباد (پی این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل جیتنے والی ٹیم کو 1 کروڑ امریکی ڈالرز (یعنی 2 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد) بطور انعامی رقم دی جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ سے زائد) ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر (یعنی 57 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے۔

سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز (یعنی 23 کروڑ 4 لاکھ روپے) ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close