ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملتے ہی شان مسعود کا پہلا بیان آگیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

کپتان مقرر ہونے کے بعد اپنے بیان میں شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا تو اعزاز تھا ہی لیکن پاکستان کو لیڈ کرنا الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت چیلنجز ہیں، ریڈ بال کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہوتا ہے لیکن میں اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا برانڈ آف کرکٹ کھیلیں گے جو فینز کو پسند آئے۔ پاکستانی شائقین ہمیں سپورٹ کریں، بہتر نتائج دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close