قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اعلان

لاہور (پی این آئی) پی سی بی نے پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کی تعیناتی سے متعلق بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتانوں سے متعلق وضاحت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فی الحال ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا انتخاب موخر کر دیا ہے۔ اگلے ایک سال تک پاکستان کو کوئی ایک روزہ میچ شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال ایک روزہ ٹیم کے نئے کپتان کا انتخاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتانوں کا باقاعدہ انتخاب کر لیا، اس حوالے سے اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close