وہاب ریاض اور محمد حفیظ کو بھی پی سی بی میں اہم عہدے مل گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے ۔انضمام الحق کے استعفے کے بعد توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کے لیے عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق کپتان محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر تعینات کردیا ، ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں، پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا ، وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close