لاہور (پی این آئی) بابر اعظم کا تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان، بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
— Babar Azam (@babarazam258) November 15, 2023
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا، نئےکپتان کو اپنے تجربے کی بنیاد پر سپورٹ کروں گا، اس ذمہ داری کیلئے اعتماد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں