عبدالرزاق کا ایشوریا کے بارے کمنٹ، شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عبدالرزاق کے ایشوریا بارے کمنٹس پر وضاحت جاری کی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں معروف سابق کرکٹرز کے ساتھ شاہد آفریدی بھی وہاں موجود تھے، جب عبدالرزاق نے ایشوریا بارے بات کی تو شاہد آفریدی بھی مسکرا دیے تھے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی تقریب کے دوران بات غور سے نہیں سنی تھی کہ ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ محفل میں تمام افراد ہنس رہے تھے تومیں بھی ہنسا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی عادت ہے وہ تفریح کرتا رہتا ہے، میں جانتا تھا کہ اس کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ کچھ کہے گا، شاہد آفریدی نے کہا کہ جب میں گھر پہنچا تو کسی نے میرے ساتھ کلپ شیئر کی پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے اصل میں کیا کہا تھا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ عبدالرزاق سے ایشوریہ رائے کے بارے میں اپنے تبصرے پر معافی مانگنے کو کہیں گے۔

واضح رہے کہ دوران پروگرام سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close