ورلڈکپ، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل کا ٹاس ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔اس موقع پر روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک اپنا بیسٹ دیا ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کھلیں۔

خیال رہے کہ لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم نے کیویز کو چار وکٹ سے شکست دی تھی۔ جبکہ ایونٹ کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل جمعرات کو کھیلا جائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close