بابراعظم کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ

لاہور (پی این آئی) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شکست کے بعد کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے، جبکہ دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

اسی دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 قیادت کیلئے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو بورڈ قبول کر لے گا تاہم دوسرے آپشن کے طور پر بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہونگے۔ ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری سابق کپتان کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے۔ ایک بیان میں کپل دیو نے کہا کہ 6 مہینے پہلے یہی بابر اعظم ہی کپتان تھے جس نے پاکستان کی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی صفر رن بناتا ہے تو پبلک یہی کہتی ہے کہ اسے ڈراپ کر دو۔کپل دیو نے کہاکہ اگر کوئی اوسط درجے کا کھلاڑی بھی آ کر اچھی اننگز کھیلتا ہے تو سب اس کی تعریف کرتے ہیں۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو اس کی موجودہ پرفارمنس پر نہیں جانچنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close