ایشوریہ رائے سے متعلق متنازعہ بیان پر عبدالرزاق کو معافی مانگنی پڑ گئی

لاہور (پی این آئی) عبدالرزاق نے ایشوریہ رائے سے متعلق غیر مناسب تبصرے پر معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریہ رائے سے متعلق غیر مناسب تبصرے پر ہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگ لی ہے۔ عبدالرزاق نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ اور کوچنگ کی بات ہو رہی تھی، مجھے مثال کچھ اور دینا تھی تاہم غلطی سے ایشوریہ جی کا نام منہ سے نکل گیا، اس لیے میں معافی مانگتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق کرکٹر عبدالرزاق نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے پر اپنے حالیہ تبصروں سے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ سیشن بنیادی طور پر 2023ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی زیرقیادت پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے خلاف سابق کھلاڑیوں کی شدید تنقید پر مرکوز تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close