لاہور (پی این آئی) سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتان کی زمہ داری چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے اوپنر عبداللہ شفیق کو کپتانی کیلئے بہترین انتخاب قرار دے دیا ہے ۔۔۔۔ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے حالیہ دنوں میں زبردست کھیلا ہے تاہم وہ اپنی شاٹ سلیکشن پر مزید محنت سے پاکستان کرکٹ میں طویل عرصے تک کپتان کے طور پر بہت کامیاب ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔
محمد آصف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان مقرر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریورس گیئرز کا سہارا لینے کی بالکل ضرورت نہیں، پاکستان کو اگلے 10 سال کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں