لاہور (پی این آئی) بھارت میں منعقد ہونے والے حالیہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا پی سی بی کی جانب سے پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اس ہفتے اس حوالے سے اہم مشاورت کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ آغاز میں ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور عمر گل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید، محسن حسن خان سے مشاورت ہوگی جبکہ سابق کپتان محمد حفیظ سے ایک بار پھر بورڈ رابطہ کرنے کا خواہشمند ہے۔۔۔۔
اس کے علاوہ پی سی بی کے چیئرمین کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت ہو گی جبکہ ریڈ بال اور وائٹ کے لیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں