اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے باہر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کروڑوں روپے ملیں گے۔
بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نے گروپ اسٹیج کے 9 میں سے 4 میچز جیت کر 8 پوائٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالرز رکھی ہے۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ میں فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز رکھے ہیں جبکہ گروپ مرحلے سے باہر ہوانے والی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ورلڈکپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی ورلڈکپ کے لیے مختص انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کو 4 میچ جیتنے پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ گروپ مرحلے کے ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔
پاکستان کو 4 میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کے ٹوٹل 7 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ روپے ملیں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے، ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں