سری لنکن ٹیم کے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگنے کو تیار

اسلام آباد (پی این آئی )ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی دکھانے والی سری لنکن ٹیم کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پریس ریلیز میں سری لنکن بورڈ کو خبردار کیا گیا ہے کہ حکومتی مداخلت جیسے معاملات جلد حل نہ کیے گئے تو سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شرکت سے محروم رہ سکتی ہے۔

گزشتہ روز آئی سی سی بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی تھی، بورڈ میٹنگ میں جائزہ لیا گیا کہ سری لنکن بورڈ بطور ممبر اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، خاص طور پر اپنے معاملات کو خود مختار طریقے سے چلانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ گورننس، ریگولیشن اور/یا انتظامیہ میں کوئی حکومتی مداخلت نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close