بابراعظم کا اپنی کپتانی چھوڑنے سے متعلق اہم اقدام

کولکتہ(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی نمبر 2 بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ کپ 2023ء کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بابر اعظم نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجہ سے مشاورت کی ہے۔ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے پیش نظر بابر اعظم اپنی کپتانی کے حوالے سے وطن واپسی پر فیصلہ کریں گے۔ بابر اعظم موجودہ صورت حال میں کپتانی سے الگ ہونے سے متعلق سوچ رہے ہیں، تاہم وہ اپنے والد کے مشورے کو اہمیت دیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پی سی بی اور سابق کرکٹرز کے رویے سے مایوس ہے، جس کے پیش نظر انہوں نے وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔بابر اعظم کو قریبی لوگوں نے تینوں ہی فارمیٹ کی کپتانی سے الگ ہونے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں بڑے بڑے کپتان ناکام ہوئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھارت ہی میں اپنے فیصلے کے اعلان کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اب وہ یہ فیصلہ وطن واپسی پر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں