انگلینڈ پاکستان کیخلاف اپنا آخری میچ نہ جیتا تو کیا نقصان ہوگا؟ دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ کیوں اہم ہے؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ءمیں انگلینڈ کی ٹیم بدترین کارکردگی کے سبب پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور ا س کے چیمپینز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کا امکان بھی معدوم ہو چکا ہے۔

انگلینڈ کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب تو چکنا چور ہو ہی چکا، اب ٹیم چیمپینز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کے جتن کر رہی ہے۔انگلینڈ کے باؤلنگ کوچ کارل ہاپکنز کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ہمیں اپنے ورلڈ کپ کے دو باقی میچ اچھے رن ریٹ سے جیتنے ہوں گے۔ انگلینڈ کے یہ دو میچ نیدرلینڈز اور پاکستان کے خلاف ہیں۔ پاکستان کو اپنے اس میچ سے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع ہے۔ اگر پاکستان اچھے رن ریٹ سے انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تواس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان بڑھ جائے گا۔ کارل ہاپکنز نے کہا ہے کہ ”میرے خیال میں ہمیں کل کی سوچنی چاہیے۔ کل کے بعد جو ہو گا وہ دیکھا جائے گا۔ اس وقت ہمیں پاکستان کے خلاف میچ کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے لیے یہ ایک اہم میچ ہو گا جو ہمارے چیمپینز ٹرافی کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close