پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات باقی، لیکن کیسے؟

نئی دہلی (پی این آئی) کرکٹ کے کھیل کے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ بہت برے کھیل کے باوجود اب بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات باقی ہیں ۔۔۔۔ اس حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ اب تک بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا لاسٹ فور میں جگہ بناچکے ہیں۔ تیسری ٹیم کے لئے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان میں مقابلہ ہے۔۔۔۔ کرکٹ کے کھیل کے پنڈتوں کا کہنا ہے کہ افغانستان کا آخری میچ جنوبی افریقہ سے ہے لیکن رن ریٹ میں وہ پاکستان سے پیچھے ہے یعنی اب اسے آخری میچ صرف جیتنا نہیں بلکہ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔۔۔۔۔

ماہرین کی رائے میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ پر ہے، اگر اس میں کیوی ٹیم ہار گئی یا میچ بارش کی نذر ہوا تو قومی ٹیم کو انگلینڈ کو صرف شکست دینا ہوگی کیونکہ اس وقت تک افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔۔۔۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ آخری میچ جیتی تو پاکستان کو کو آخری میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close