سری لنکا کو شکست دے کر بنگلہ دیش نے تاریخ بدل ڈالی

دہلی (پی این آئی ) سری لنکا کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، بنگلہ دیشی بلے بازوں نے لنکن لائنز کی جانب سے دیا گیا 280 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نئی دہلی میں بنگلہ دیش کی فتح کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے بعد اب سری لنکا بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش نے کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، اوپنر کشال پریرا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے گئے لیکن 11ویں میں کپتان کشال مینڈس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر پاتھم نسانکا تھے جنہوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنے لیکن یہاں سدیرا سمارا وکراما 41 رنز پر وکٹ کھو بیٹھے۔ اینجلو میتھیوز کو امپائر نے مقرر وقت پر بیٹنگ نہ کرنے پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا اور وہ کسی گیند کا سامنا کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ قانون کے مطابق نئے آنے والے بیٹر کو 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے، اینجیلو میھتیوز کے ہیلمٹ کا اسٹریپ ٹوٹا ہوا تھا، بارہویں کھلاڑی نے نیا ہیلمٹ لانے میں دیر کی، جس کی وجہ سے امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔ سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز جوڑے گئے، دننجیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

چارتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ دہلی میں کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے ٹیم میں مستفیض الرحمان کی جگہ تنزید تمیم کو شامل کیا جبکہ سری لنکن ٹیم میں دیموتھ کرونارتنے اور ہمانتا کی جگہ کشال پریرا اور دنن جیا ڈی سلوا کھیلے۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ اہم ہے۔

close