ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو بطور انعام کتنی رقم دی جائیگی؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) یہ پہلی مرتبہ ہے جب بھارت تنہا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہاہے اور اس سے ہمسایہ ملک کو 2.6 بلین ڈالرز کی کمائی کا امکان ہے تاہم اس دوران ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقوم بھی سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں آئی سی سی کی جانب سے1 کروڑ ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا گیاہے ، ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ فائنل میں شکست کا سامنے کرنے والی ٹیم خالی ہاتھ نہیں لوٹے گی بلکہ 20 لاکھ ڈالرز اس کو بھی دیئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی 6ٹیموں کو ایک لاکھ ڈالرز اور سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8،8 لاکھ ڈالرز بطور انعام دیئے جائیں گے ۔ آئی سی سی کے فنانشل ماڈل برائے 2017 سے 2023 کے مطابق آئی سی سی کی آمدنی کا بڑا حصہ بھارت کو ملے گا ۔اس کے علاوہ ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز انعام میں ملیں گے ۔ اس حساب سے پاکستان کے 4میچز جیتنے پر 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تو پکے ہو گئے ہیں اور اگلا میچ بھی جیت جاتی ہے تو 2 لاکھ ڈالرز تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حصے میں آ جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close