ورلڈ کپ کے دوران ہی مایہ ناز کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جمیکا (پی این آئی) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں مایہ نازسپنر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا، سنیل نارائن نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر فیملی اور والد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز، کوچنگ اسٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سنیل نارائن کا کہنا تھا کہ 4 برس قبل ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔خیال رہے کہ سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کےلیے 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close