نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیت کر بھی قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

دبئی (پی این آئی) آئی سی سی نے ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر 10،10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ شاہینوں نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم کروائے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ جیت لیا تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 401 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم نے 25.3 اوورز میں 200 رنز بنائے ۔ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحٹ نیوزی لینڈ کو شکست ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close