دس لاکھ روپے کی سینچری، شاباشی دے دی گئی

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے فخر زمان کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ذکا اشرف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد فخر زمان سے فون پر بات بھی کی اور ان کی جارحانہ اننگز کی تعریف کی۔ذکا اشرف نے آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ ایسی مزید اننگز بھی کھیلیں گے۔خیال رہے کہ آج ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے،

فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ اس سے قبل شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close