شاہد آفریدی کوپی سی بی میں کونسا اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے؟ عبدالرزاق نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے چیف سلیکٹر بننے کے امکانات ہیں۔

عبدالرزاق کا کہناتھا کہ پاکستان کو کیویز کے خلاف پچ کے مطابق کھیلنا پڑے گا، فخر زمان کو لمبی اننگ کھیلنی پڑے گی، شاہین کو پچ کے مطابق بولنگ کرنی ہوگی۔سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھے، کسی کے ہونے نہ ہونے سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔عبدالرزاق کا مزید کہا کہ نسیم شاہ کا فرق اس لیے پڑرہا ہے کیوں کہ ہم نے کوئی دوسرا تیار نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی راج کیلئے کام کیا ، آصف زرداری فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو جلدی آؤٹ کریں تو وہ دباؤ میں آسکتے ہیں،کپتانی میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ آج بنگلورو میں ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close