حسن علی نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

بنگلور (پی این آئی ) نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی نے ون ڈے کا بڑا اعزاز حاصل کرتے ہوئے 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق بنگلور میں کھیلے جا رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی نے ڈیون کونوے کو آوٹ کیا۔ انہوں نے 39 بالز پر 35 رنز بنائے۔ حسن علی اپنے 66 ویں ون ڈے میں یہ مقام حاصل کرنے والے چھٹے تیز ترین پاکستانی باولر ہیں۔ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں بقا کی جنگ ہے، اگر کیوی ٹیم کو بڑے مارجن سے ہرایا تو ہی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close