ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے پہاڑ جتنا ہدف دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کے ایک غلط فیصلہ ثابت ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوز لینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کی دعوت قبول کرتے ہوئے 50 اوورز نے پاکستانی ٹیم کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیتنے کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا 108اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے   95 رن بنائے ہیں ۔ اس کے علاوہ مارک چپمین 39 ، ڈیرل مچل نے 29سکور کیا جبکہ گلین فلپس نے 41رن بناپائے ہیں پاکستان کی جانب سے محمدوسیم جونئیر کی 3وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ حارث رؤف،حسن علی اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close