کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو زبردست دھچکا

چنئی (پی این آئی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کی خبریں دینے والے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹخنے کی انجری سی چھٹکارا نہیں پاسکے۔۔۔۔۔ ہاردک پانڈیا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔۔۔۔۔آئی سی سی حکام کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے اور وہ اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں