نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ میں کتنے فاسٹ بولرز کو میدان میں اتارا جائیگا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ حسن علی کو اسامہ میر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے البتہ 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ اوور کاسٹ کنڈیشنز سے مشروط ہوگا۔ بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز( حارث رؤف، شاہین آفریدی اور محمد وسیم) شامل تھے۔ واضح رہے کہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہونا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا میچ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے شروع ہو گا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے دوپہر دو بجے کے بعد بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close