نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے ٹیم میں کتنی تبدیلیوں کا امکان ہے؟ مکی آرتھر نے بتا دیا

نئی دہلی (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اہم بولر ہے، اس کو تبدیل نہیں کریں گے، ممکن ہے کہ کیویز کے خلاف میچ میں تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتریں۔

 

 

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ شاداب خان بظاہر ٹھیک لگ رہے ہیں، لیکن ہم فی الحال کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف رن ریٹ پر کیسے برتری لینی ہے ہمارے ذہن میں ہے، ہر طرح کا سیناریو ہمارے پاس موجود ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہر گیم جیتنے کیلئےمیدان میں اترتے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم ہر شعبے میں اچھا کھیلی، اعداد و شمار دیکھ کر اگلے میچز کی حکمت عملی بنا رہے ہیں، ذہن میں ہے کہ نیٹ رن ریٹ پر نیوزی لینڈ سے کیسے برتری لینی ہے۔انہوں ںے کہا کہ بھارت میں مسلسل سفر پلیئرز کیلئے مسئلہ نہیں، سخت سیکیورٹی پریشانی ہے، ایسا لگتا ہے ہم پھر کووڈ کے وقت میں چلے گئےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close