شعیب ملک نے ورلڈ کپ کیلئے دستیابی ظاہر کردی

لاہور(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءکے لیے دستیاب ہونے کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھ سے رابطہ کرے گا تو میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔42سالہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے لیے 2024ءکا ٹی 20ورلڈ کپ جیتوں۔ مجھے جسمانی طور پر فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آج بھی اتنا ہی فٹ ہوں جتنا ماضی میں تھا۔ اگر پی سی بی نے رابطہ کیا تو میں دستیاب ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close