پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ، کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟ تفصیلات آگئیں

بنگلورو(پی این آئی )بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کل صبح ساڑھے دس بجے میدان میں ا ترے گی، پاکستانی ٹیم کو ایونٹ سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

 

 

 

 

دوسری جانب کیویز بھی ایونٹس میں مسلسل دو شکستوں اور انجریز کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جہاں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔سال 2011 میں نیوزی لینڈ نے آخری بار پاکستان ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں کیویز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔واضح رہے کہ پوائنٹس تیبل پر پاکستان 7 میچز میں 3 جیت کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ 7 میچز میں 4 فتوحات کے ہمراہ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہے۔ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں 1983 سے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آرہی ہیں جہاں نے پاکستان نے 9 جبکہ نیوزی لینڈ نے محض 2 میچز جیت رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close