اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے زیر اہتمام بین الصوبائی کرکٹ مقابلوں میں کشمیر الیون نے بلوچستان الیون کے بعد دوسرے میچ میں سندھ الیون کو بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ الیون پہلے کھیلتے ہوئے 45 اوورز میں آؤٹ ہو گئی اور 200 رنز کا ہدف دیا۔باسط علی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راجہ شہزاد نے دو۔ عاقب لیاقت اور امیر حمزہ سمیت نوید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کشمیر الیون کی جانب سے 200 رنز کے تعاقب میں باسط علی نے 48 رنز۔راجہ شہزاد 40 جبکہ فیضان سلیم نے بھی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے تیز ترین 40 رنز بنائے اور ایک وکٹ سے میچ اپنے نام کیا۔ کشمیر الیون کی اس دوسری کامیابی سے آزاد کشمیر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس کامیابی میں ٹیم منیجمینٹ کا اہم رول ہے۔ یاد رہے کہ کشمیر الیون کے ٹیم منیجر کا تعلق مظفراباد آزادکشمیر سے ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں