ایک اور اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

سڈنی(پی این آئی) آسٹریلیا کے آل راونڈر مچل مارش انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہو ئے ، مچل مارش ذاتی وجوہات کی بناءپر وطن واپس گئے ہیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے،گلین میکسویل بھی کنکشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close