نسیم شاہ نے ٹیم سے باہر رہ کر بھی پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف فتح دلوا دی، مگر کیسے؟

بنگلورو (پی این آئی) نسیم شاہ کا وہ مشورہ جس نے بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو جانے والے فاسٹ باولر نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بھی ٹیم کی مدد سے گریز نہ کیا۔

تفصیلات کے مطبق قومی فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر نے ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی کمی کے احساس کے ساتھ بتایا ہے کہ نسیم شاہ نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بھی کس طرح بنگلادیش کے خلاف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد وسیم جونئیر کے مطابق میں نے نسیم شاہ کے مشورے پر بولنگ کی جس سے نہ صرف مجھے بلکہ ٹیم کو فائدہ ہوا، نسیم شاہ نے جنوبی افریقہ اور بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل ٹپس دیے تھے کہ ان وکٹوں پر کیسی بولنگ کرنی ہے۔ محمد وسیم جونئیر کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے مفید مشورے سے فائدہ ہوا، ایونٹ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے اور ان کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ پاکستان ٹیم کو جس جیت کی ضرورت تھی وہ مل گئی ہے، ٹیم ایفرٹ کی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف کامیابی ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں