ورلڈکپ میں مشکلات کی شکار پاکستانی ٹیم کے کپتان نے ایسی چیز خرید لی کہ مداح حیران رہ گئے

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ڈیزائنر شیروانی پر 7 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کردی۔ ایکسپریس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران جب ٹیم مشکلات کا شکار ہے کپتان کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران شادی کی خریداری میں مشغول ہونا غیر معمولی بات ہے، جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی طرف توجہ مبذول کروالی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی کپتان نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی جبکہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس لیے انکے رشتہ دار بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں کپتان کے مداح پُرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی کپتان ورلڈکپ بری طرح ناکام رہے ہیں، انہوں نے 7 اننگز میں 30 کی اوسط سے 77 اسٹرائیک ریٹ سے محض 216 رنز اسکور کیے ہیں، جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close