کرکٹ ورلڈ کپ، اہم ترین کھلاڑی میچ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے

نئی دہلی (پی این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش وطن واپس روانہ ہوگئے۔۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔۔۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close