کرکٹ ورلڈ کپ، دو بھارتی شہروں میں آتشبازی نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آ گئی

نئی دہلی (پی این آئی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے بھارت سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ دہلی اور ممبئی میں ورلڈ کپ میچز کے دوران آتش بازی نہیں ہو گی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کے دونوں بڑے شہروں دہلی اور ممبئی کی فضائی آلودگی خطرے کی حد تک بڑھ چکی ہے۔۔۔جے شاہ کا کہنا ہے کہ آتش بازی سے آلودگی بڑھ جاتی ہے اس لیے یہ اب نہیں کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close