ورلڈکپ2023، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹاس ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈکپ کا آج 31واں میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کیخلاف کھیل جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر اپنی عوام کو خوشی دے سکیں ۔

جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ، اوپننگ بلے باز امام الحق کی جگہ فخر زمان کو موقع دیا گیا ہے، ہمارے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے ، لڑکوں نے خود پر کافی محنت کی ہے ، انشاء اللہ پوری کوشش کریں گے تاکہ یہ میچ جیت جائیں اور اپنی عوام کے چہروں پر پھیلی اداسی کو دور کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close