ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، عبدالرزاق نے کس کو کپتان بنانے کی تجویز دیدی؟

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں عبدالرزاق نے کہا کہ دو، تین کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے، اگر کپتانی کےلیے جانا ہے تو سرفراز احمد اچھا کپتان ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیدرلینڈز کی باولنگ بہت ہی اچھی ہے، ویسے بنگلہ دیش کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔سابق آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں