جنوبی افریقہ کیخلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

نئی دہلی (پی این آئی) آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں مقرر وقت کے بعد 4 اوورز کرائے تھے ، جس پر آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے270رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close