ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، پی سی بی نے بابراعظم کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی (پی این آئی) سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے بڑوں نے بابر اعظم سے فاصلہ اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دو روز سے چیئرمین پی سی بی منجمنٹ کمیٹی ، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو میسج بھیج رہے ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کے تینوں بڑے انہیں جواب دینے سے گریز کر رہے ہیں۔راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ انہوں نے جو سینٹرل کنٹریکٹ سائن کیے ہیں وہ مانے نہیں جائیں گے اور کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنا ہوں گے، ورلڈکپ کے بعد بہت ساری کہانیاں سامنے آئیں گی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال راشد لطیف کے بیان کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close