آسٹریلین کرکٹر کو کتے نے کاٹ لیا، کچھ دنوں کے لیے کھیل سے باہر

سڈنی (پی این آئی) آسٹریلین ویمن کرکٹر ایلیسا ہیلی کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئی ہیں ۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی قائم مقام کپتان اور سڈنی سکسرز کی وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی کو چند روز قبل ان کے پالتو کتے نے کاٹ لیا تھا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ایلیسا ہیلی اپنے کتوں کی لڑائی روک رہی تھیں تو اس دوران ایک کتے نے ان کی ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا۔۔۔۔ کرکٹر ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ یہ ایسی خبر ہے جس کی مجھے امید نہیں تھی، مجھے سڈنی سکسرز سے پیار ہے، میں ویمن بی بی ایل کھیلنا چاہتی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں