لاہور (پی این آئی) ورلڈ کپ میں ابھی تک پاکستان کرکٹ ٹیم یکجا ہوکر نہیں کھیل سکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ٹیم بہترین کارکردگی پیش کرے۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جا ری کیے جانے والے پوڈ کاسٹ کی نئی قسط میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا کہ جنوبی افریقا بہت اچھی ٹیم ہے جو اس وقت عمدہ کھیل پیش کر رہی ہے، اگر پاکستانی ٹیم منظم انداز سے کھیلے تو جیت سکتی ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ بقیہ میچز میں ہمیں تسلسل پر آنا ہوگا۔۔۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم نے پچھلے تینوں میچوں میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی،
یکجا ہو کر نہیں کھیل پائے ہیں، مسئلہ صرف دباؤ میں اپنی مہارت پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کا ہے جس پر پریکٹس کے دوران مسلسل کام کررہے ہیں۔۔۔ پوڈ کاسٹ میں مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ بہت اچھی ٹیم ہے اس وقت وہ بہت اچھا کھیل رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر اعتماد میں ہے لہٰذا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان ٹیم اپنی بنیادی باتوں اور ڈسپلن پر کاربند رہے تو ہم کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں