آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی)ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں نیدر لینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈچ ٹیم کیخلاف 309 رنز کی ریکارڈ فتح نے کینگروز کے نیٹ رن ریٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اب اپنے بقیہ تمام میچز میں صرف فتح ہی کافی نہیں ہو گی، پاکستانی ٹیم کو اگلے تمام میچز میں فتح کے ساتھ ساتھ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہو گا۔

نیدر لینڈ کیخلاف بڑے مارجن کی فتح کے بعد آسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ 1 عشاریہ 1 ہو گیا ہے، جبکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0 عشاریہ 40 ہے۔5میچز میں سے 3 فتوحات کے بعد آسٹریلیا کے پوائنٹس 6 ہو گئے جبکہ پاکستان5 میچز میں سے صرف 2 فتوحات کی وجہ سے اب تک صرف 4 پوائنٹس حاصل کر سکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close