لاہور(پی این آئی) کیا پاکستان کرکٹ ٹیم اب بھی ورلڈ کپ 2023ءکے سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہے؟ ان دنوں یہ سوال پاکستان کے ہر کرکٹ فین کے ذہن میں کلبلا رہا ہے۔
پاکستان آسٹریلیا، انڈیا اور افغانستان کے ہاتھوں پے درپے شکست کھانے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے نمبر پر ، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کے بعد افغانستان چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستان ٹیم کے چار میچ ابھی باقی ہیں جو نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ہیں۔ اگر پاکستان اپنے یہ چاروں میچ جیت لیتا ہے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا کیونکہ اس طرح اس کے 12پوائنٹس ہو جائیں گے۔ مزید برآں اگر پاکستان اپنے تمام میچ جیت لیتا ہے اور آسٹریلیا اپنے پانچ باقی میچز میں سے 2ہار جاتا ہے تو پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچ یقینی ہو جائے گی۔ تاہم اگر پاکستانی ٹیم اپنا ایک میچ بھی ہار جاتی ہے تو اس کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان معدوم ہو جائے گا کیونکہ اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستانی ٹیم سے آگے نکل جائیں گی۔ اگر پاکستان اپنے باقی ماندہ میچز میں سے دو ہار جاتا ہے تو یقینی طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں