بابراعظم نے افغانستان سے شکست کی ذمہ داری کس پر ڈال دی؟

چنئی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان کو اچھا ہدف دیا تھا لیکن باولنگ کے شعبے میں ہم نے اچھی کارکر دگی کا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ ہم نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لیں۔

افغانستان سے شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اگر آپ ایک شعبے میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے تو آپ کو شکست ہوتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے شروع میں اچھی باولنگ کی لیکن وکٹیں نہیں لے پائے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے ، خاص طور پر باولنگ اور فیلڈنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close