شاہین شاہ آفریدی نے مایوس شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

چنئی (پی این آئی) شاہین شاہ آفریدی نے مایوس شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی۔۔ افغانستان کیخلاف کل ہونے والے میچ سے قبل قومی شاہین، شاہین خان آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ جیتنے کا بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر تاریخ بنانے کیلئے بھارت میں موجود ہیں، افغانستان کیخلاف بہترین مہارت دکھانی ہو گی جس کے پاس ورلڈ کلاس سپنرز ہیں تاہم ہماری بیٹنگ بھی اچھی چل رہی ہے۔انہوں نے کل کے میچ سے متعلق پلان بتاتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز کھیل کے بعد کے مرحلے میں ریورس سوئنگ پر توجہ رکھنی ہو گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےمقابلے میں بھارت میں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی ۔ باولر کیلئے ضروری ہے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائے کیونکہ پچ میں باونس زیادہ نہیں۔ آخری دو میچوں سے جو سیکھا ہے وہ اگلے میچوں میں کام آئے گا۔

close