افغانستان کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں کتنی تبدیلیوں کا امکان ہے؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

چنئی(پی این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل اپنا پانچواں میچ افغانستان کے خلاف چدم برم سٹیڈیم میں کھیلےگی۔

پاکستان کل افغانستان کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا، ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کی ہی ٹیم کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو فائنل الیون میں شامل کرنے پر اتفاق نہیں ہوا، البتہ پاکستان کرکٹ منیجمنٹ ٹیم کا حتمی فیصلہ ٹاس پر ہی کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے خلاف میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close